خانیوال سٹیشن پل حادثہ، انکوائری مکمل، غفلت پر دوریلوے افسر فارغ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل گرنے کے معاملہ کی انکوائری مکمل، ریلوے حکام نے غفلت کے مرتکب گریڈ 18 اور 17 کے 2افسروں عابد رزاق اور راجہ یوسف کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ۔۔۔۔
گزشتہ سال 30 مئی کوخانیوال سٹیشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گرنے سے ریلوے ملازم اکرم سندھو جاں بحق اور خاتون سمیت متعدد مسافر زخمی ہو گئے تھے ۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس پر سخت ایکشن لیکر ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، اے ای این راجہ یوسف اور عادل کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیاتھا۔ انکوائری کمیٹی نے عابد رزاق اور راجہ یوسف کو تحقیقات میں غفلت کا مرتب قرار دیا۔ ریلوے حکام نے غفلت برتنے پر دونوں کو ملازمت سے برخاست کر کے فراغت کا لیٹر بھی جاری کر دیا۔