بوگس میٹر پکڑنے پرمسلح افراد کا لیسکو ملازم پر تشدد،شدید زخمی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو ایسٹرن سرکل محمود بوٹی سب ڈویژن میں بوگس میٹر پکڑنے پرمسلح افراد کا لیسکو ملازم پر حملہ ۔۔۔
،شالیمار ہاؤسنگ سکیم میں چیکنگ کے دوران اسسٹنٹ لائن مین زبیر نے بوگس میٹر پکڑ لیا۔لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ مرزا آفتاب بیگ، اسکے بیٹے آفاق اور دیگر افراد نے عملے پر حملہ کیا، ہتھیاروں اور آہنی راڈز سے لیسکو ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایاجس سے زبیر شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ لیسکوچیف رمضان بٹ اور ایس ای ایسٹرن سرکل عمر بلال نے زخمی لائن مین کی عیادت کی اور ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ باغبانپورہ تھانے میں استغاثہ بھجوا دیا گیا۔