لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 7 سپرنٹنڈنٹس اور 6کلرکس کی ترقی

لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 7 سپرنٹنڈنٹس اور 6کلرکس کی ترقی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 7سپرنٹنڈنٹس اور 6 کلرکس کو ترقی مل گئی ۔۔۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل میاں کی منظوری کے بعد سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ طارق مسعود فاروقہ نے ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی سفارشات پر 13 ملازمین کو ترقی دیدی گئی ۔ڈائریکٹر فنانس لوکل گورنمنٹ بورڈ عبدالغفار وینس کی سربراہی میں DPC نے ترقیوں کی سفارشات مرتب کیں۔ریاض، رضوان، جہانگیر، رضوان شاہد، وارث، شہزادی ارم لطیف اور سجاد حسین سپرنٹنڈنٹ مقرر،ندیم اسلم، برہان شوکت، عثمان جہانگیر، فیاض ، شاہد خان اور زین العابدین کوسینئر کلرک کے عہدے پر ترقی مل گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں