ڈی ایس دفترمیں انٹرنیٹ سروس 15 روز سے معطل
لاہور ڈویژن ریلوے انتظامیہ ڈیڑھ لاکھ بل ادا نہ کرسکی، نظام مفلوج
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )وزیر ریلوے کا محکمے کو ڈیجیٹلائز کرنے کا ویژن مگر مالی حالات آڑے آگئے ۔ لاہور ڈویژن انتظامیہ انٹرنیٹ سروس کا بل بھی ادا نہ کرسکی ڈیڑھ لاکھ روپے بل ادا نہ کرنے پر لاہور ڈویژن آفس میں انٹرنیٹ سروس 15 روز سے معطل، جدید نظام کے دعوے دھرے رہ گئے ،4 ماہ سے انٹرنیٹ بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کردیا گیا۔ریلوے زرائع کے مطابق دفاتر میں ڈیجیٹل نظام مفلوج، افسر اور عملہ آن لائن سہولیات سے محروم ہے ، انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے تنخواہوں اور پنشن ادائیگی بھی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ڈویژنل سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر ندیم خٹک کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی پرانٹر نیٹ سروس کا بل ادا نہیں کر پائے جسکی ڈیمانڈ بھجوا دی ہے جیسے ہی فنڈز آئے بل ادا کردینگے ۔