پیر ا فورس میں اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پیرافورس کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان اورنوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔۔۔
ترجمان کے مطابق لاہور ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 19 اسامیوں کیلئے 19 اوربہاولپور ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 11 اسامیوں کیلئے 11 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے اور انکی سفارشات بھی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔کامیاب امیدواروں کی فہرست پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔