شیخوپورہ:اینٹوں والی ٹرالی سے گر کرمزدور جاں بحق

شیخوپورہ:اینٹوں والی ٹرالی سے گر کرمزدور جاں بحق

ساجدجمپ لگنے سے سڑک پر گرا اور موقع پر دم توڑ گیا،لاش ورثا کے حوالے

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے تھانہ صدر کے علاقہ باغ چوکی کے قریب اینٹوں والی ٹرالی سے گر کر نوجوان مزدور جاں بحق ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ آبادی نواں پنڈ تحصیل نوشہرہ کا رہائشی محنت کش ساجداینٹوں والی ٹرالی پر بیٹھ کر اینٹیں اتارنے جارہا تھا کہ باغ چوکی کے قریب تیز رفتار ٹرالی کا جمپ لگنے سے وہ سڑک پر جاگرا اور موقع پر ہی دم توڑگیا ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں