پاکپتن، چیچہ وطنی:لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد
پاکپتن، چیچہ وطنی (خبرنگار، نمائندہ دنیا)پاکپتن کی چوکی بابا فرید کے انچارج پرویز بلوچ نے نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کی بڑی مقدار میں شراب قبضے میں لے لی گئی، جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ادھر پٹرولنگ پولیس کوٹلہ ادیب شہید ضلع ساہیوال کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 17 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی۔ زیر نگرانی ڈی ایس پی پٹرولنگ ساہیوال اظہر عباس گل زیر قیادت انچارج پوسٹ سید حسنین عباس(سب انسپکٹر) شفٹ انچارج سید ضیغم عباس شاہ نے پٹرولنگ ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عمر فاروق ساکن چیچہ وطنی کے قبضہ سے دیسی شراب 17 لٹر برآمد کرکے حسب ضابطہ گرفتار کرکے تھانہ صدر چیچہ وطنی میں مقدمہ درج کروایا گیا۔