پولیس سے مزاحمت کرنے پر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج

پولیس سے مزاحمت کرنے پر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے چھاپہ، پولیس سے مزاحمت کرنے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ بی ڈویژن قصور میں تعینات اے ایس آئی محمد سونا نے تحریری استغاثہ میں موقف اختیار کیا کہ مخبرِ خاص کی اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروش بستی ونیکاں، قصور کے رہائشی بنیامین ولد امانت علی کمبوہ کی گرفتاری کے لیے اس کے ٹھکانے پر ریڈ کیا گیا۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ایک گھر سے متعدد مرد اور خواتین باہر نکل آئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے گلوگیر ہو گئے ۔پولیس کے مطابق اس دوران مطلوب ملزم بنیامین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تحقیقات کے دوران مزاحمت کرنے والوں میں منشاء سمیت چار نامزد جبکہ پانچ سے چھ نامعلوم افراد شامل پائے گئے ۔پولیس نے سرکاری کارروائی میں مداخلت اور مزاحمت کے الزام میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں