منڈی عثمانوالہ:مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
قصور(نمائندہ دنیا) منڈی عثمانوالہ کے نواح میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، مقدمہ درج۔
تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ کے علاقہ داؤکے کھنیانہ کے رہائشی عبدالواحد ولد عبدالمجید نے تھانہ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی کہ نامزد ملزمان مقصود عرف کالی اور اس کے ساتھی پہلے بھی ان کے بھائی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا چکے ہیں اور اکثر انہیں دھمکیاں دیتے رہتے تھے ۔مدعی کے مطابق اس کا بھائی شاہد اپنے ملازمین کے ہمراہ کھیتوں میں پانی لگا کر واپس آ رہا تھا کہ مقصود عرف کالی اپنے تین نامزد اور تین نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا۔ ملزمان نے آتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں شاہد زخمی ہو گیا جبکہ عثمان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔