ایس پی ماڈل ٹاؤن کا محرم بارے سکیورٹی جائزے کیلئے مختلف روٹس کادورہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا ہے۔
ایس پی نے ماڈل ٹاؤن اور شادمان کے جلوس روٹس کا معائنہ کیا اور اس دوران امام بارگاہوں کے منتظمین اور متولیان سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ منتظمین کی جانب سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ،دورے کے موقع پر متعلقہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔