ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنیوالے شخص کے خلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ اے ڈویژن قصور میں تعینات سب انسپکٹر ظفر اقبال نے تحریری استغاثہ میں موقف اختیار کیا کہ۔۔۔
وائرلیس کنٹرول کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ منڈی موڑ، کھارا گاؤں کے قریب چار نامعلوم افراد کی جانب سے واردات کی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور حالات و واقعات کی تصدیق کی۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ کال کرنے والے کھارا گاؤں کے رہائشی محمد شان ولد محمد سلان قوم ملک نے جھوٹا اور فرضی وقوعہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو گمراہ کیا۔