اوکاڑہ :ٹریفک حادثات ، 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی

اوکاڑہ :ٹریفک حادثات ، 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی

ٹریکٹر ٹرالی کو موٹرسائیکل کو ٹکر سے ممتاز بی بی، عابد ، شاہنواز زخمی ہوئےدو کوسٹرز میں تصادم کے نتیجے میں عنایت، اسد اور اسکی ماں زخمی ہوئی

اوکاڑہ (خبرنگار)اوکاڑہ میں دو ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے ۔ پہلا حادثہ چک نمبر 18/4-L کے قریب ہوا، جہاں ایک ٹریکٹر ٹرالی نے غلط ٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 40سالہ ممتاز بی بی، اس کا18 سالہ بیٹا عابد اور ایک عزیز 19 سالہ شاہنواز شدید زخمی ہو گئے ۔دوسرا حادثہ قصور روڈ نزد ملک ہسپتال کے قریب ہوا، جہاں2 مسافر کوسٹرز میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا،ایک کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں65سالہ عنایت،18 سالہ اسد اور اس کی 30 سالہ ماں شدید زخمی ہو گئی،حادثات کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے ،پولیس نے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں