83 فیصد فضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ قرار

83 فیصد فضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ قرار

ڈویژنل کمشنر کے احکامات پر اربن یونٹ سٹڈی کی رپورٹ تیار کرلی گئی

لاہور (عمران اکبر )ڈویژنل کمشنر کے احکامات پر اربن یونٹ سٹڈی کی رپورٹ تیار کر لی گئی، لاہور میں تراسی فیصد فضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ کو قرار دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف شکنجہ سخت۔گاڑیوں کی سکیننگ کیلئے شہر میں نو زونز قائم کیے جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق لاہورمیں83فیصد فضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ قرار،اربن یونٹ سٹڈی رپورٹ کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی سکیننگ کیلئے 9زونز قائم کیے جائیں ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی جدید کیمروں سے نگرانی ہوگی ،منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی ،عبدالستار ایدھی روڈ، ملتان روڈ، بابوصابوانٹرچینج سکینگ زونز بنائے جائیں گے ،دستاویزات کے مطابق گاڑیوں کے دھوئیں کی لائیو مانیٹرنگ کیلئے جدید ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں