بلدیہ عظمیٰ لاہور کا 22ارب70کروڑروپے کامجوزہ بجٹ تیار
بروقت سکیمیں مکمل نہ کرانے والے افسران کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )بلدیہ عظمیٰ لاہور کے بجٹ 2026/27کاتخمینہ 22ارب 70کروڑ 20لاکھ 90ہزار مجوزہ بجٹ تیار ،انتظامی فیصلے کے مطابق 30 جون تک لاہور ڈویلپمنٹ کا ایک کھرب 39 کروڑکے پیکیج مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ، بروقت سکیمیں مکمل نہ کرانے والے افسران کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق شہر میں نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے بلدیہ عظمی لاہور نے 2 ارب روپے بجٹ کی تجویز ،غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 19ارب 28کروڑ 20لاکھ کی تجویزہے ۔سالانہ تقریبات کی مد میں 2ارب رکھنے کی تجاویز ،سڑکوں کی مرمت اور مینٹی ننس کی مد میں 1 ارب 20کروڑ روپے کی تجویز ،سومنگ پول رجسٹریشن فیس ایک لاکھ روپے کر دی گئی،ذرائع کے مطابق 22 شعبوں کے ذریعے آمدن سے 14ارب 80کروڑ موصول ہوئے ۔ محکمہ فنانس سے 2 ارب 37 کروڑ 72لاکھ کی غیر ترقیاتی گرانٹ موصول ہوئی،دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے لئے 15 کروڑ رکھے گئے ۔