لاہورپریس کلب میں عید ملن میوزیکل شو کا اہتمام
لاہور (آن لائن) لاہور پریس کلب کلچرل کمیٹی کے زیر اہتمام معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے نثارعثمانی آڈیٹوریم لاہورپریس کلب میں عید ملن میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور جنرل سیکرٹری افضال طالب نے خصوصی شرکت کی جبکہ سینئر نائب صدر سلمان قریشی،جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ،فنانس سیکرٹری سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی ظہیر شیخ اور بڑی تعداد میں لاہور پریس کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز نے شرکت کرکے شو کو چار چاند لگا دئیے ۔