سائبر کرائم اور نجی ہاسپٹل اینڈ میڈیکل سینٹر کے درمیان معاہدہ
لاہور(اے پی پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پنجاب اور نجی ہاسپٹل اینڈ میڈیکل سینٹر کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔۔۔
جس کا مقصد ادارے کے افسران، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولیات کی فراہمی میں تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ معاہدے پر این سی سی آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر محمد علی وسیم اور نجی ہاسپٹل اینڈ میڈیکل سینٹر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان اعوان زئی نے دستخط کیے ۔ این سی سی آئی اے کے افسران، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔