تعلیم کیلئے بجٹ کا 4 فیصد حصہ مختص کیا جائے :اسلامی جمعیت طالبات

تعلیم کیلئے بجٹ کا 4 فیصد حصہ مختص  کیا جائے :اسلامی جمعیت طالبات

لاہور (سٹاف رپورٹر) ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان حلیمہ سعدیہ نے وفاقی بجٹ میں تعلیم کے لیے مختص محض 0.63 فیصد رقم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 گزشتہ سال کی نسبت ساڑھے چار فیصد اضافے کے باوجود یہ رقم چار فیصد کے بین الاقوامی معیار سے کہیں کم ہے ، جو حکومت کی تعلیمی ترجیحات پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کی مد میں کم از کم بجٹ کا چار فیصد حصہ مختص کیا جائے ۔ نیز اس مختص رقم اور دیگر تعلیمی وسائل کے دورانِ سال مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں