بجلی لائنوں پر کام ، موٹروے ایم-5 پر ٹریفک کی روانی آج اور کل متاثر رہیگی
لاہور(کرائم رپورٹر) میپکو کی جانب سے ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اور بجلی کی لائنوں کی بحالی کے کام کے باعث موٹروے ایم-5 پر ٹریفک کی روانی 15 اور 16 جون کو عارضی طور پر متاثر رہے گی۔
موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق اقبال آباد تا گڈو سیکشن دونوں روز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا جبکہ گڈو اور اقبال آباد انٹرچینجز پر آمدورفت بھی معطل رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ ملتان سے سکھر جانے والی ٹریفک کو اقبال آباد انٹرچینج سے این-5 قومی شاہراہ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔