سیف الملوک کھوکھر کی شہید پائلٹ میجر حافظ عبدالماجد کی رہائشگاہ آمد
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے سانحہ مظفرآباد کے شہید پائلٹ میجر حافظ عبدالماجد کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیاں ملکی سلامتی، استحکام اور دفاع کی ضمانت ہیں۔