بیوی کے قاتل کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر آج سماعت
لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے مجرم محمد عدیل کی اپیل پر سماعت آج پیر کے روز ہو گی۔
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ اپیل پر سماعت کرے گا۔لارجر بینچ میں جسٹس فاروق حیدر، جسٹس علی ضیا ء باجوہ، جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل شامل ہیں۔