ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 8ڈویژن بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے

ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 8ڈویژن  بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر آج (پیر)15 جون سے 8 ڈویژن بینچز سول، فوجداری، ٹیکس، بینکنگ، نیب اور انسداد دہشتگردی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

 سنگل بینچز پیر سے جمعہ تک جبکہ ڈویژن بینچز پیر سے جمعرات تک اپیلوں کی سماعت کریں گے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں ،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس اور کمرشل ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں بینچ انسداد دہشتگردی اور نیب کیسز پرسماعت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں