پولیس :مالی سال کے تعمیراتی بجٹ کی تجاویز مرتب
ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی لاگت 30 ارب 17 کروڑ روپے ہے :ذرائع
لاہور( این این آئی)پنجاب پولیس نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز مرتب کرلی ہیں۔پنجاب پولیس کے ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی لاگت 30 ارب 17 کروڑ 56 لاکھ روپے ہے ۔ذرائع کے مطابق سیف سٹی لاہور پراجیکٹ کی ری ویمپنگ کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ سمارٹ سیف سٹیز اٹک، جہلم، مری اور راولپنڈی کیلئے 99 کروڑ 18 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ اس کے علاوہ سپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹس ہیڈکوارٹر زرائے ونڈ کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ 83 لاکھ روپے مختص کرنے کی اور رائٹس مینجمنٹ فورس ہیڈ کوارٹرز 12 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
تعمیراتی بجٹ سے ہیڈ کوارٹر زمیں ایڈمن بلاک اور خواتین کیلئے بیرکس کی تعمیر کی جائے گی، پولیس لائز قلعہ گجر سنگھ میں آڈیٹوریم ہال، بیرکس، ایڈمن آفس کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ 84 لاکھ روپے مختص کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔پولیس سٹیشن موترا سیالکوت کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ 42 لاکھ روپے مختص کرنے اور مری میں ڈی پی او آفس اور رہائش گاہ کیلئے 10 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کرنے اور مری میں سپیشل برانچ رہائش گاہیں اوردفاترکی تعمیر کیلئے 6 کروڑ 86 لاکھ روپے مختص کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔مزید برآں چنیوٹ میں ڈی پی او آفس کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ 91 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔