جماعت اسلامی کا مزید ٹیکس، پیٹرول لیوی کے خلاف احتجاج

جماعت اسلامی کا مزید ٹیکس، پیٹرول لیوی کے خلاف احتجاج

ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے ،تنخواہ دار طبقے کو نہ نچوڑا جائے ،احمد سلمان بلوچ

لاہور (صباح نیوز) جماعت اسلامی کا بجٹ میں عوام پر مزید ٹیکس، پیٹرول لیوی کے خلاف زوردار احتجاج،اگر حکومت نے پیٹرولیم لیوی کا ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیا تو جماعت اسلامی سڑکوں پر نکلے گی، ملک بھر میں مظاہرے ، دھرنے اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار احمد سلمان بلوچ رہنما جماعت اسلامی پی پی 169 نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مظاہرہ میں رانا عبدالرؤف، خواجہ عظیم، افتخار چوہان، یوتھ لیڈر حافظ رضوان، تنویر شاہ، یاسین کمبوہ، قائم مقام امیر پی پی 169 اشتیاق گجر سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ ظلم، غریب کی کمر توڑ دی ۔جماعت اسلامی نے وفاقی بجٹ میں عوام پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ لادنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس بڑھانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں