پولیس نے محرم کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی
لاہور(اے پی پی)انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے محرم الحرام کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔
آئی جی نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 47 ہزار 280 مجالس اور عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں 37 ہزار 868 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ 09 ہزار 412 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے ۔عشرہ محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔