بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے مختص فنڈز نا کافی :چودھری سرور

بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے مختص  فنڈز نا کافی :چودھری سرور

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کے سابق گورنر چودھری محمدسرورنے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے مختص فنڈز نا کافی ہیں۔

ہمارے معاشرے کے نادارلوگ بیمار اوروسائل نہ ہونے پرایڑھیاں رگڑ رگڑ کرمرجاتے ہیں۔افسوس اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں میں تعلیم وتدریس کوبھی زیادہ سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔معاشرے کاعام آدمی نجی ہسپتال میں اپنا مہنگا علاج اورپرائیویٹ مادرعلمی میں اپنے بچوں کا ایڈمشن افورڈ نہیں کرسکتا۔مہنگائی کابھوت  پاکستانیوں کوہڑپ کررہا ہے۔ سنجیدہ تجاویزکی روشنی میں حکمران ترجیحات میں تعلیم اور صحت کے شعبہ جات کو خصوصی اہمیت دیں۔وہ ڈیوائن گارڈن میں اپنے آفس میں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں