مجالس ، جلوسوں میں بجلی فراہمی کی نگرانی یقینی بنانے کافیصلہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) محرم کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لیسکو نے انتظامات مکمل کر لیے ۔۔۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ،کمشنر لاہور ڈویژن کے کنٹرول روم میں لیسکو افسران مختلف شفٹوں میں فرائض سرانجام دیں گے ۔17جون سے 26جون تک لیسکو کے ڈپٹی منیجرز، اسسٹنٹ منیجرز اور دیگر افسران ڈیوٹی پر مامور ہونگے ،مجالس اور جلوسوں کے دوران بجلی کی فراہمی کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔