قبرستان میں سوگواروں کو لوٹنے والا 2رکنی نشئی گروپ

قبرستان میں سوگواروں کو  لوٹنے والا 2رکنی نشئی گروپ

لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس نے خُفیہ اطلاع پر میانی صاحب قبرستان میں آئے لوگوں کے ساتھ گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں کرکے فرار ۔۔

ہوجانے والے ملزمان فیصل اور اسلم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل، ماسٹر چابیاں، 3 موبائل، پستول، چاقو اور پلاس کٹر وغیرہ برامد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ماسٹر چابیوں کی مدد سے قبرستان میں کھڑی موٹر سائیکل بھی چوری کر کے رفو چکر ہو جاتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں