پی ایس ایل :کیمیائی آتش بازی کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل گیارہ کے فائنل میں کیمیائی آتش بازی کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔۔۔
، جسٹس احمد ندیم ارشد 18جون کو سماعت کریں گے ، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کا 3مئی 2026کو قذافی سٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلا گیا،فائنل کے موقع پر کیمیائی آ تشبازی کر کے آئین کے آرٹیکل 9کی خلاف ورزی کی گئی ،حکومت نے شہریوں اور کسانوں پر اینٹی سموگ لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے ،پی ایس ایل فائنل میں آ تشبازی کی اجازت دینا امتیازی سلوک ہے ۔