عاشورہ انتظامات، ترقیاتی منصوبوں اور صفائی مہم کا جائزہ
لاہور (آن لائن)ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے تحصیل واہگہ کے علاقے اتوکے اعوان کا جامع دورہ کیا۔۔۔
، جہاں انہوں نے عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور \"ستھرا پنجاب\" مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ حافظ ذیشان منظور اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔