بجلی چوری :کمرشل و رہائشی مقامات پر سکیورٹی بریچ کیسز پکڑے گئے

بجلی چوری :کمرشل و رہائشی مقامات  پر سکیورٹی بریچ کیسز پکڑے گئے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) بجلی چوری اور سیکیورٹی بریچ کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں مغلپورہ سب ڈویژن میں ایک اہم کارروائی عمل میں لائی گئی۔

جس کے دوران ایک کمرشل سنوکرکلب میں سکیورٹی بریچ سامنے آیا۔ ابتدائی جانچ کے مطابق میٹر کے سافٹ ویئر میں مداخلت کے شواہد پائے گئے ، جو غیر قانونی بجلی استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اسی تسلسل میں سنوکر کلب کے مالک کی رہائش گاہ، جو ایک علیحدہ مقام پر واقع ہے ، کا بھی معائنہ کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں