زیادتی کے ملزم کی عبوری ضمانت خارج

زیادتی کے ملزم کی  عبوری ضمانت خارج

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے زیادتی کے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی ، ضمانت خارج ہوتے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش، مدعی پارٹی نے ملزم کو دبوچ لیا ، ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، ملزم احمد کے وکیل نے بتایا کہ زیادتی کا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ، انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ،لہذا عدالت عبوری ضمانت کنفرم کرے ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش میں ملزم قصور وار پایا گیا ہے ، تمام ثبوت بھی ریکارڈ پیش موجود ہیں، عدالت نے ملزم احمد کی عبوری ضمانت خارج کردی ،مدعی پارٹی ملزم پرتشدد بھی کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں