غیر قانونی شکار اور تجارت پر 11 ملزموں کو جرمانے
لاہور(آن لائن)محکمہ وائلڈ لائف پنجاب صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار، قبضے اور تجارت کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
اسی سلسلے میں وائلڈ لائف رینجرز نے جہلم، چکوال، راولپنڈی، خوشاب اور لودھراں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کے خلاف چالان مرتب کیے اور انہیں مجموعی طور پر سوا چار لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کارروائیوں کے دوران خرگوش، جنگلی سور، تیتر، بٹیر، طوطوں اور دیگر جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار، قبضے اور تجارت میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی گئی ۔