بینک افسر بن کر لوٹنے والا 3رکنی گینگ پکڑا گیا

بینک افسر بن کر لوٹنے  والا 3رکنی گینگ پکڑا گیا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )این سی سی آئی اے پنجاب کی کارروائی، بینک افسر بن کر لوٹنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا ۔۔

۔گرفتار ملزمو ں آصف، رضوان اور سمیع اللہ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ، موبائل فون اور چیک بکس برآمد کر لی گئیں۔ ڈائریکٹراین سی سی آئی اے پنجاب علی وسیم کا کہنا ہے کہ  شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے والوں کو سخت ترین سزا دلائی جائیگی۔گینگ کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا دائرہ کاروسیع کردیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں