سائیکل چوری کی وارداتوں میں 55 فیصد اضافہ
لاہور( این این آئی)سائیکل چوری کی وارداتوں میں رواں سال 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سال 2025 کے 5ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 80 مقدمات درج ہوئے ۔
رواں سال کے پہلے 5ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 124سائیکلیں چور لے اڑے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 5، رواں سال 15 سائیکلیں چوری ہوئیں، کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 24، رواں سال سائیکل چوری کے 38 مقدمات درج کیے گئے ۔سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 6، رواں سال سائیکل چوری کے 10مقدمات درج کیے گئے ۔ صدر ڈویژن سے گزشتہ سال 17، رواں سال 29سائیکلیں چور لے اڑے ۔