چینی وفد کا ٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ، ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ منصوبے پر تبادلہ خیال
لاہور (این این آئی)چین کے اعلی سطحی ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔
جہاں پاکستان اور چین کے اشتراک سے خواتین کے لیے ڈیجیٹل سکلز اور ای کامرس تربیتی منصوبے \"بان مو اکیڈمی\" کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبہ بان-مو اکیڈمی کے نام سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار ویمن، لیٹن روڈ، لاہور میں قائم کیا جا رہا ہے۔۔اس کا مقصد خواتین کو سرحد پار ای کامرس، ڈیجیٹل مہارتوں اور فنی تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق یہ اکیڈمی پانچ فریقی معاہدے کے تحت قائم کی جا رہی ہے ۔