گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی تقریب
لاہور(خبر نگار )متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام مہاراجہ رنجیت سنگھ کی187ویں برسی کی مرکزی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوئی۔۔۔
بھارت سمیت مختلف ممالک سے آئے سکھ یاتریوں سمیت سیکرٹری وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق ، پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سیکرٹری جنرل ستونت کور، ممبران ، پروفیسر ممپال سنگھ ودیگر مہمان شریک ہوئے ۔ناصر مشتاق نے کہا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی باہمی احترام، مذہبی رواداری اور مشترکہ ثقافتی ورثے کی علامت ہے ۔ ہم مہمان نوازی کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔