چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2افراد زخمی
لاہور، کاہنہ(کرائم رپورٹر، نمائندہ دنیا )آشیانہ روڈ اعظم چوک نزد محمود شادی ہال کے قریب سے چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو افراد زخمی ہو گئے۔
چھت گرنے کے اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے جن موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمی افراد کی شناخت 45 سالہ شبیر اور 15 سالہ ذوالقرنین کے نام سے ہوئی ہے۔