مسافر بس سے مضر صحت مرغی کاگوشت منتقلی کی کوشش ناکام

مسافر بس سے مضر صحت مرغی  کاگوشت منتقلی کی کوشش ناکام

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے موٹروے ایم فائیو پر جلال پور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس کے ذریعے غیر قانونی، غیر معیاری اور مضر صحت مرغی کا گوشت منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر بس سے 375 کلوگرام مرغی کا گوشت برآمد ہوا، جسے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر منتقل کیا جا رہا تھا۔ضابطہ کی کارروائی کے تحت بس ڈرائیور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ ضبط شدہ گوشت تلف کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں