مزید 213نجی سکولوں کو سیل کرنے کیلئے سمری ارسال

 مزید 213نجی سکولوں کو سیل کرنے کیلئے سمری ارسال

744نجی سکولوں کو رجسٹریشن کرانے کیلئے حتمی وارننگ جاری :سی ای او

لاہور(خبر نگار)لاہور میں غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے مزید 213 نجی سکولوں کو سیل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو سمری ارسال کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے رجسٹریشن نہ کروانے والے مزید 213 نجی سکولوں کو سیل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو سفارشات ارسال کر دی ہیں۔

اس سے قبل بھی 30 غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کو سیل کیا جا چکا ہے ، جبکہ رجسٹریشن نہ کروانے والے سینکڑوں دیگر سکول بھی انتظامیہ کی نگرانی میں ہیں۔سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے 744 نجی سکولوں کو رجسٹریشن مکمل کرانے کے لیے پہلے ہی حتمی وارننگ جاری کی جا چکی ہے ۔حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے تمام غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی ۔ایجوکیشن اتھارٹی کا مؤقف ہے کہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن کا مقصد تعلیمی معیار، طلبہ کی حفاظت اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں