واسا کے نئے کنکشنز کی درخواستوں کی وصولی جاری

واسا کے نئے کنکشنز کی  درخواستوں کی وصولی جاری

لاہور(خبر نگار)ای خدمت مراکز پر واسا کے رہائشی اور کمرشل پانی کے نئے کنکشن کی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

 شہری اب واسا کے نئے پانی کے کنکشن کے حصول کیلئے ای خدمت مراکز پر باآسانی اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جس سے درخواست جمع کرانے کا عمل مزید تیز، سہل اور منظم ہو گیا ہے ۔ ای خدمت مراکز ہفتہ وار پیر سے ہفتہ تک صبح 9 بجے سے رات 10بجے تک شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں