فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر نوجوان کوگولی ماردی

 فصل اجاڑنے سے منع  کرنے پر نوجوان کوگولی ماردی

قصور(نمائندہ دنیا) منڈی عثمانوالہ میں فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر نوجوان کوگولی مارکر زخمی کردیا گیا۔

 پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ علاقہ دوبرجی کے رہائشی نوید نے مکئی کی فصل کاشت کر رکھی تھی۔ ملزموں حاجی محمد و دیگر افراد نے مبینہ طور پر اپنے جانور فصل میں چھوڑ کر فصل کو نقصان پہنچایا۔نوید نے منع کیا تو ملزموں نے پہلے اس پر تشدد کیا، پھر فائرنگ کر دی، جس سے نوید زخمی ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں