نائب قاصد مستقلی کیس، سیکرٹری ہیلتھ کوعدالتی فیصلے پر عملدرآمد کاحکم

 نائب قاصد مستقلی کیس، سیکرٹری ہیلتھ کوعدالتی فیصلے پر عملدرآمد کاحکم

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عدالتی حکم کے باوجود مستقل نہ کئے جانے پر توہین عدالت کی۔۔۔

 درخواست پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرکے ستمبر میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔درخواست گزار کے وکیل عبدالرحمٰن ہاشمی نے مؤقف اختیار کیا کہ ریحان خان 2015 میں نائب قاصد بھرتی ہوئے ، ہائیکورٹ نے 26 جولائی 2019 کو 117 معذور ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا ، دیگر تمام ملازمین مستقل کرنے کے باوجود درخواست گزار کو مستقل نہیں کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...