ترقیوں میں تاخیر،نئی بھرتیوں پرسرکاری وکیل سے جواب طلب

 ترقیوں میں تاخیر،نئی بھرتیوں  پرسرکاری وکیل سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطا ن محمود نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے 19ملازمین نے۔۔۔

 ترقیوں میں تاخیر اورنئی بھرتیوں کیخلاف درخواست پر 20اگست کو سرکاری وکیل سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل اویس شہزاد بھٹی نے بتایا کہ یونیورسٹی قواعد و پالیسی کے مطابق5سال سروس پروہ ترقی کے اہل ہو چکے ہیں،گورنر پنجاب/چانسلر کو بھی درخواست دی، معاملہ حل نہ ہوا، ایک جانب ترقیاں زیر التوا ہیں دوسری جانب نئی بھرتیوں کیلئے انٹرویوز اور سلیکشن جاری ہے جوہمارے قانونی اور بنیادی حقوق کے منافی ہے ، ترقی کیسز پر فیصلہ کرنے ، مجاز پروموشن کمیٹی تشکیل دینے سمیت نئی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...