جوہر ٹاؤن سے سال کے دوران 664پلاٹ واگزار

جوہر ٹاؤن سے سال کے دوران 664پلاٹ واگزار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )جوہر ٹاؤن میں سرکاری اراضی پر قبضوں کیخلاف ایل ڈی اے کی کارروائی کے نتائج سامنے آ گئے ۔۔۔۔

 کئی برسوں سے اربوں کے سرکاری پلاٹ غیر قانونی قبضوں کی زد میں تھے جنہیں مرحلہ وار آپریشن کے ذریعے واگزار کرایا گیا۔ایل ڈی اے ریکارڈ کے مطابق جوہر ٹاؤن سکیم میں 664 پلاٹوں پر قبضے کیے گئے تھے ۔ ایک سال جاری رہنے والے آپریشن میں تمام 664 پلاٹ واگزار کرا لیے گئے ۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 17 ارب 22 کروڑ بنتی ہے جبکہ کارروائی کے دوران 7 ہزار 694 مرلے سرکاری اراضی بھی قبضہ مافیا سے خالی کرائی گئی۔ آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اویس مشتاق نے کی ،فیلڈ آپریشن ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون یاور بشیر ورک کی سربراہی میں مکمل کیا گیا۔ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں سرکاری اراضی کے تحفظ اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ واگزار کرائی گئی اراضی اور پلاٹوں کو ریکارڈ کے مطابق دوبارہ سرکاری تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...