دو ون ویلرز سمیت نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والا پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرتے ہوئے دو ون ویلرز اور۔۔۔
نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ غازی روڈ پر مسجد چوک ڈیفنس کے قریب اسجد اور علی حسن موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرکے خطرناک کرتب دکھا رہے تھے ۔ اطلاع پر ٹریفک ریسپانس ٹیم نے فوری کارروائی کرکے دونوں کو گرفتار کر لیا ۔جبکہ نشے کی حالت میں انتہائی غفلت سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments