پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔۔۔۔
پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک پرشرکت کی۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے راولپنڈی، اوکاڑا، بہاولپور، شیخوپورہ اور ملتان کے مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا اور اٹک، مری، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈی جی خان کے مجسٹریٹس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں روٹی، آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیک چالان اور موبائل آئی ڈیز کے ذریعے چیکنگ کی روک تھام کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا گیا تاکہ مانیٹرنگ نظام کو شفاف بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments