منہاج یوتھ لیگ اور آغوش کانیشنل یوتھ ایجنڈاپر مشاورتی اجلاس
لاہور (سیاسی نمائندہ)منہاج یوتھ لیگ اور آغوش کمیونٹی کلب کے زیرِ اہتمام نیشنل کامن یوتھ ایجنڈا کے موضوع پر مشاورتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہوا۔ملک بھر سے 25 سے زائد یوتھ تنظیموں، این جی اوز، تعلیمی اداروں اور۔۔۔
نوجوان ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد نوجوانوں سے متعلق قومی ترجیحات پر متفقہ لائحۂ عمل مرتب کرنا تھا۔مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے خطاب کرتے کہا نیشنل کامن یوتھ ایجنڈا کا مقصد مختلف یوتھ تنظیموں، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں کو مشترکہ قومی وژن کے تحت متحد کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکے ۔ تمام شرکانے نیشنل کامن یوتھ ایجنڈاکے قیام کی حمایت کا اعلان کیا اور مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments