کریانہ سٹور سیل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے شیخوپورہ میں کریانہ سٹور سیل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔۔۔۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فوڈ اتھارٹی کو کر یانہ سٹورز سیل کرنے کا اختیار نہیں، فوڈ اتھارٹی نے نوٹس اور وجوہات بتائے بغیر سٹور پرغیر قانونی چھاپہ مارا اورسیل کر دیا، عدالت سٹور کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے ۔ عدالت نے کہا فوڈ اتھارٹی سٹور سیل نہیں کر سکتی، صرف قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔ بادی النظر میں فوڈ اتھارٹی نے اختیارات کا ناجائز اور غلط استعمال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments