5ملزم بھاری مقدار میں منشیات سمیت دھرلئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہرسے 5ملزم بھاری مقدار میں منشیات سمیت پکڑے گئے ۔گلشن راوی پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ذیشان عرف شانی کو گلشن راوی کے ہوٹل کی گلی اور۔۔۔
ملزم اشفاق کو خفیہ اطلاع پر گلشن راوی فٹبال گراؤنڈ کے قریب سے گرفتار کر کے 5 کلو پوست اور 1 کلو آئس برآمد کر لی۔غازی آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ 2 منشیات فروشوں بوٹا اور اسلم کو منشیات کی سپلائی دیتے گرفتار کر کے اڑھائی کلو سے زائد چرس اور 500 گرام افیون برآمد کر لی ۔سول لائن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم فیصل محبت کو فین روڈ سے گرفتار کر کے 1 کلو 210 گرام چرس برآمد کرلی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments