3 سالہ بچی دکان سے چیز لیتے 17سالہ طالبہ ٹیوشن سنٹر سے لاپتہ

3 سالہ بچی دکان سے چیز لیتے  17سالہ طالبہ ٹیوشن سنٹر سے لاپتہ

قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا )تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقے ہندال چوک قصور روڈ پرنجی پٹرول پمپ کے سامنے سے 3 سالہ بچی پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔۔۔۔

مرالی اوتاڑ کی رہائشی زویا فاطمہ دختر ساجد علی اپنے رشتہ داروں کے ہاں آئی ہوئی تھی کہ دن 11 بجے پٹرول پمپ کے سامنے دکان سے چیز لینے گئی اور واپس نہ لوٹی۔ ورثاء بچی کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ مقامی پولیس کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔ادھر تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ سدھا اوتاڑ کے رہائشی محمد حنیف کی 17سالہ بیٹی (ع) اقراء ماڈل سکول، سدھا اوتاڑ میں واقع اپنے ٹیوشن سنٹر سے باہر گئی، تاہم اس کے بعد واپس نہ آئی۔مدعی کے مطابق نامعلوم افراد اس کی بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...